سائنسدان نے ’آبِ حیات‘ دریافت کرلیا

سائنسدان نے ’آبِ حیات‘ دریافت کرلیا
سائنسدان نے ’آبِ حیات‘ دریافت کرلیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے آبِ حیات تیار کر لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ مختلف پروٹینز کا ایک آمیزہ ہے جس کے متعلق سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے انسانی خلیوں کو عمر کے ساتھ پہنچنے والا نقصان واپس ٹھیک ہو جاتا ہے اور خلیے پھر سے جوان ہو جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھامس رینڈو کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی تحقیق میں پروٹینز کا یہ آمیزہ کچھ عمر رسیدہ چوہوں کو دیا اور ان پر اس کے اثرات نے ہمیں حیران کر دیا۔“

سٹینفورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے پروفیسر تھامس کا کہنا تھا کہ ”میں اور میری ٹیم 2000ءسے اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور اب ہمیں یہ شاندار کامیابی ملی ہے اور ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ ہم کوئی ایسی دوا تیار کر سکتے ہیں جو عمر سے متعلق امراض کا علاج کر سکے۔ پہلے تو ہم محض سوچتے تھے کہ آیا ہم ’ایجنگ کلاک‘ کو واپس موڑ سکتے ہیں؟ اب ہم نے چوہوں میں یہ کر دکھایا ہے اور پرامید ہیں کہ جلد انسانوں میں بھی ہم اس کا تجربہ کریں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس