وزیر اعظم عمران خان کو یہ فارمولہ دینے پر نوبل انعام مل سکتا ہے،سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہو جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کو یہ فارمولہ دینے پر نوبل انعام مل سکتا ہے،سراج الحق نے ...
وزیر اعظم عمران خان کو یہ فارمولہ دینے پر نوبل انعام مل سکتا ہے،سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کوتین ہزار میں گزارہ کرنے کا فارمولا دینے پرنوبل انعام مل سکتا ہے،حکومت نے پہلے ہی معاشی پیکیج دینے میں بہت تاخیر کردی ہے،یہ نہ ہو کہ حکومت کی اعلان کردہ امدا د ملنے تک لوگ کورونا کی بجائے بھوک سے دم توڑنے لگیں،حکومت کو عالمی اداروں سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد آرہی ہے اوردرآمدی بل بھی دس ارب ڈالر کم ہونے والا ہے ،عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سے بھی حکومت کو فائدہ ہوا ہے ،ان حالات میں حکومت کا فرض ہے کہ ستر لاکھ دیہاڑی دار مزدوروں کی دل کھول کر امداد کرے ،فی گھرانہ کم از کم 15ہزار کا گزارہ الاؤنس دیا جائے ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کی جائے اور بجلی و گیس کا دوماہ کا بل معاف کیا جائے،عوام شکایت کررہے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں کمی کرنے کی بھی اس ماہ مزیداضافہ کردیا گیا ہے،حکومت کو ساتھ بیٹھنے پر اپوزیشن کی شکر گزار ہونا چاہئے تھا مگر وہ غیرسنجیدہ رویہ اپنائے ہوئے ہے،جماعت اسلامی کے کارکن رجوع الی اللہ کی تحریک میں احتیاط اورامید کے ساتھ قوم کی خدمت کررہے ہیں اور کارکنان کی اب تک کی ریلیف کی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں ،اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس آزمائش میں جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی امراءکے اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،محمداصغر،امیروسطی پنجاب جاوید قصوری،خیبر پختونخواہ کےامیرسینیٹرمشتاق احمدخان،بلوچستان کے امیر مولانا عبد الحق ہاشمی ،شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم ،جنوبی پنجاب کے امیر راؤ محمد ظفر ،سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور آزادجموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے شرکت کی ۔
سینیٹر سراج الحق نے صوبائی امراءسے صوبوں میں جاری جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی کرونا سے بچاؤکے لئے حفاظتی سرگرمیوں اور نادار و مستحق لوگوں تک راشن پہنچانے ،ماسک ،سینی ٹائزر اور دیگر سامان مہیا کرنے کے حوالے سے رپورٹس لیں اور انہیں ہدائت کی کہ عوام میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آگہی ،صفائی ستھرائی اور غرباءو مساکین کی دیکھ بھال کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،مقامی انتظامیہ سے تعاون اور حکومتی اقدامات کا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کررہی ہے ۔قوم کو پریشانی اور مصیبت سے نکالنے کیلئے ہمیں ہر لمحہ چوکنا اور ہوشیار رہنا ہے ،امرائے صوبہ نے صوبائی سطح پر جاری امدادی سرگرمیوں اور آگہی مہم کے حوالے سے امیر جماعت کو اپنی رپورٹس پیش کیں اور بتایا کہ ہمارے ہزاروں کارکنان الحمد اللہ 24گھنٹے فیلڈ میں ہیں ،الخدمت کی مربوط اور منظم امدادی مہم کو قومی و بین الاقوامی سطح پرسراہا جارہا ہے ۔  
سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ طب کے شعبے سے منسلک افراد کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں،ہم ملک بھر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سرکاری، نجی اور فلاحی ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کے علاج میں مصروف طبی عملے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ الخدمت، پیما،دعافاونڈیشن اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےتحت سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملےکو ذاتی حفاظتی اشیا کی فراہمی قابل تحسین اقدام ہےاورہم ان اشیا کی بروقت اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔سراج الحق نےکہا کہ کرونا کے علاج کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کو وفاقی حکومت نشان جرات دےکران کی عظیم قربانی کااعتراف کرے۔سراج الحق نے ملک بھر میں پھیلے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاون کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں لیکن مستحقین کی امداد خاص طور پر راشن کی تقسیم کاسلسلہ بھی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لئے میں خود بھی سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کروں گا۔

مزید :

قومی -