پاک فوج کے ادارے نے خراب وینٹی لیٹرز ٹھیک کردیے، اب کتنے باقی بچے ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج کے ادارے نے خراب وینٹی لیٹرز ٹھیک کردیے، اب کتنے باقی بچے ہیں؟ بڑی ...
پاک فوج کے ادارے نے خراب وینٹی لیٹرز ٹھیک کردیے، اب کتنے باقی بچے ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے ایک ادارے نے پاکستان میں موجود خراب وینٹی لیٹرز ٹھیک کردیے ہیں اور اب خراب وینٹی لیٹرز کی تعداد صرف 61 رہ گئی ہے جو پنجاب میں ہے۔

حکومتی نمائندوں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جب کورونا وائرس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تو ہمارے پاس صرف 2200 وینٹی لیٹرز تھے جن میں سے 450 خراب تھے لیکن آج خراب وینٹی لیٹرز کی تعداد 61 رہ گئی ہے جو پنجاب میں ہیں۔ پاک فوج کے ایک ادارے نے ان کو ٹھیک کرنے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو وینٹی لیٹرز درآمد کیے جارہے ہیں وہ 10 سے 15 اپریل تک آجائیں گے ، 25 سے 30 اپریل کے درمیان درآمد شدہ وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ جائے گی، ایک مہینے میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 8 سے 10 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

جنرل افضل کے مطابق چین کی ایک پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے بدھ کو 5 لاکھ ماسک دیے گئے تھے جنہیں صوبوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس آئیں گی ، ہفتہ کو سنگا پور سے 15 ہزار اشیا آجائیں گی، جمعہ کو ووہان سے 15 ٹن سامان آرہا ہے جس میں 20 وینٹی لیٹرز شامل ہیں، چینی صوبے سنکیانگ سے خنجراب بارڈر پر سامان پہنچ گیا ہے، ہفتے کے روز اس سامان کو گلگت لایا جائے گا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -