پاکستان میں آج کورونا وائرس کے کتنے مریض آئے اوراب تک کتنے لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے کتنے مریض آئے اوراب تک کتنے لوگ ٹھیک ہو چکے ...
پاکستان میں آج کورونا وائرس کے کتنے مریض آئے اوراب تک کتنے لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ 5اپریل تک ہمارے پاس ذاتی حفاظتی سامان اتنی تعداد میں موجود ہو گا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو دیکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو کمی نہیں آئے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پونے پانچ لاکھ ہو گئی ہے جن میں سے ایک لاکھ پندرہ ہزار لوگ صحت یاب ہو گئے ہیں ،پاکستان میں آج 102تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 102ہو گئی ہے ۔۔ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی کورونا وائرس سے لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کا قومی سطح پر بہت جلد ٹریننگ پروگرام شروع کیا جائے گا ۔

مزید : قومی