چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، کورونا ٹیسٹنگ کیلئے واک تھرو مشین بھیج دی، ہزاروں لوگوں کا ایک ہی وقت میں ٹیسٹ ممکن ہوگیا

چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، کورونا ٹیسٹنگ کیلئے واک تھرو مشین بھیج دی، ...
چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، کورونا ٹیسٹنگ کیلئے واک تھرو مشین بھیج دی، ہزاروں لوگوں کا ایک ہی وقت میں ٹیسٹ ممکن ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے مشکل کی اس گھڑی میں دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے بڑی واک تھرو مشین بھیج دی ہے جس کے ذریعے ایک وقت میں ہزاروں لوگوں کا ٹیسٹ ممکن ہوسکے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ ان کا شروع سے ہی تین چیزوں پر فوکس رہا ہے۔

فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کیلئے حفاظتی سامان

مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز

ٹیسٹنگ کٹس

انہوں نے بتایا کہ آئی سی یو میں کام کرنے والے 30 ہزار ملازمین کو اتوار تک حفاظتی کٹس مہیا کردی جائیں گی جبکہ ایک مہینے تک وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی 8 سے 10 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔ 10 لاکھ ٹیسٹوں کی صلاحیت کیلئے کمپنیوں کو آرڈرز بھی کردیے گئے ہیں۔

جنرل افضل نے بتایا کہ چین والے واک تھرو ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی بھیج رہے ہیں، یہ بہت بڑی مشین ہے جو ایک ہفتے تک آجائے گی، اس مشین کے اندر سے لوگوں کو گزار کر ٹیسٹ کیے جائیں گے، اس مشین کو مختلف شہروں میں رکھ کر بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔ کوشش کریں گے کہ اس مشین کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ والے شہروں میں ایک یا دو دن کیلئے لے جا کر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاسکیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -