لاہوری عوام ہو جائے ہوشیار، پولیس نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ گھر سے نکلنا بہت ہی مہنگا پڑ سکتا ہے

لاہوری عوام ہو جائے ہوشیار، پولیس نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ گھر سے نکلنا بہت ہی ...
لاہوری عوام ہو جائے ہوشیار، پولیس نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ گھر سے نکلنا بہت ہی مہنگا پڑ سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور پولیس نے عوام کی غیر سنجیدگی کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور ڈنڈا بردار فورس کو ناکوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات کو شہری غیر سنجیدگی سے لیتے ہوئے سڑکوں پر مٹرگشت کر رہے ہیں جس پر لاہور پولیس نے ایسے افراد سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار روڈز پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی سی پی او ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شہر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اگر عوام نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں نہ رہے تو حالت مزید بگڑ سکتے ہیں اس لئے گھر سے باہر غیر ضروری طور پر نکلنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔