چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کتنے مہینوں کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈز میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ؟جان کر آپ بھی انہیں شاباشی دیں گے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کتنے مہینوں کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈز میں جمع ...
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کتنے مہینوں کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈز میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ؟جان کر آپ بھی انہیں شاباشی دیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیاجبکہ ایوان بالا کے دیگر اراکین  کی ایک ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔

ترجمان سینیٹ کے مطابق سینیٹ کے گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی پانچ دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی،گریڈ 17 سے 19 کی تین دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ سینیٹ نے ہر مشکل وقت میں ایسے فیصلے کئے ہیں،مشکل فیصلے کرینگے تو کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہو گی،حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، وسائل کو مل جل کر پورا کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی،باقی ادارے بھی آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں،صاحب ثروت اور مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -