پی آئی اے نے انگلینڈ اور کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں بھی منسوخ کر دیں مگر کیوں؟ پریشان کن خبر آ گئی

پی آئی اے نے انگلینڈ اور کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں بھی منسوخ کر دیں مگر ...
پی آئی اے نے انگلینڈ اور کینیڈا کیلئے خصوصی پروازیں بھی منسوخ کر دیں مگر کیوں؟ پریشان کن خبر آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور شمالی امریکہ میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں اضافے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے ان ممالک میں خصوصی پروازیں بھی بند کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے جمعہ کو شیڈول خصوصی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کے باعث مسافروں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں تاہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے لئے مسافروں کی صحت اور حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باعث پوری دنیا کی حکومتیں اپنے منصوبہ جات پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں بدلنے میں مصروف ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اس وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باوجود انگلینڈ اور کینیڈا کیلئے چار مخصوص پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہاں پھنسے پاکستانی مسافروں کو واپس لانے کیلئے انسانیت کی بنیاد پر فیصلہ کیا تھا۔

مزید : قومی /کورونا وائرس