سہیل تنویر بھی لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

سہیل تنویر بھی لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں ...
سہیل تنویر بھی لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹار فاسٹ باؤلر سہیل تنویر بھی لاک ڈاون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کے لئے میدان میں آگئے،راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے اور شہریوں سے بھی اپنے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کے لئے اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ سہیل تنویر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کے لئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ دیہاڑی دار اور ڈیلی ویجر متاثر ہوا ہے،صاحب حثیت افراد سے اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق انکی ضرور مدد کریں،ضرورت مند افراد کی مدد کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نا ہو۔سہیل تنویر نے عوام سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں،حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں ان پر عمل کریں،ہر شخص بار بار ہاتھ دھوئے اور ماسک کا استعمال کرے۔

مزید : کھیل