”چین کورونا وائرس کا ٹائم بم ثابت ہو گا “2007میں سائنسدانوں امریکی سائنسدانوں نے حکومت کو خبر دار کردیا تھا

”چین کورونا وائرس کا ٹائم بم ثابت ہو گا “2007میں سائنسدانوں امریکی ...
”چین کورونا وائرس کا ٹائم بم ثابت ہو گا “2007میں سائنسدانوں امریکی سائنسدانوں نے حکومت کو خبر دار کردیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سائنسدانوں نے 2007میں ہی اپنی حکومت کو کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔2007میں امریکی سوسائٹی آف مائیکرو بیا لوجی نے کلینکل مائیکرو بیالوجی ریویو نے کورونا وائرس کے بارے میں چین کو ٹائم بم قرار دیا تھا ۔سائنسدانوں نے بتا یا تھا وہاں پر لوگ چمگادڑوں کو کھا رہے ہیں جس سے کوروناوائرس ہو گا ۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں حامد میر نے بتا یا کہ 2012میں رینڈ کارپوریشن کی ایک رپورٹ سامنے آئی جس میں امریکہ حکومت کو خبردار کیا گیا کہ کورونا وائرس عالمی وباءبن سکتا ہے ۔2015میں بل گیٹس نے بھی عالمی وبا سے خبر دار کیا ۔2018میں جب سپینش فلو کے سو سال پورے ہوئے تو اٹلانٹک میگزین نے وارننگ دی کہ ایبولا فلو سے خطرناک ایک نئی وبا دنیا میں پھیلنے والی ہے۔ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرٹام بوزٹ نے کہا کہ نئے وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے ہیں تو ٹرمپ نے انہیں عہدے سے فارغ کردیا ۔

مزید :

قومی -