کورونا وائرس نے یورپی ملک کی حکومت کا تختہ الٹ دیا ،حیران کن خبر آگئی
کوسووو(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی ملک جمہوریہ کوسووو کی حکومت کو کرونا وائرس کے خلاف بروقت ایکشن نہ لینا مہنگا پڑ گیا ،عالمی وبا سے بچاو¿ کی پالیسی پر ناخوش اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لاکر حکومت تحلیل کردی۔غیر ملکی خبر رساںادارے فران 24کے مطابق جمہوریہ کوسووو کی پارلیمان میں قومی ایمرجنسی لگانے یا نہ لگانے پراختلاف شدید ہوا۔ وزیراعظم البن کرتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آگئی۔ ایک سو بیس ارکان کے ایوان میں بیاسی ووٹ وزیراعظم کے خلاف پڑگئے اور دو ماہ پہلے ہی قائم ہونے والی حکومت تحلیل ہوگئی۔
واضح رہے کہ کوسووومیں کورونا کے اکہتر کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اب تک ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے اور ملک میں حکومت کا وجود نہیں ہے۔