کورونا وائرس،اقوام متحدہ نےرکن ممالک کے اہم وزراء کا اجلاس طلب کر لیا ،پاکستان سے کون سا وزیر شامل ہوگا؟نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ بھی متحرک ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کورونا پر رکن ممالک سائنس وزرا کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس 30 مارچ کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر فواد چوہدری کریں گے،ا جلاس میں رکن ممالک کے سائنس کے وزرا، دنیا بھر سے سائنسدان اور سکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں سائنس کی مدد سے کورونا سے بچاؤ پر تجاویز دی جائیں گی۔ اجلاس میں کووڈ-19 کے خلاف عالمی جنگ میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔دنیا بھر میں ڈیٹا اور سائنسی معلومات کی فوری اور مساویانہ شراکت کو ممکن بنانے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل یونیسکو وبائی امراض سے بچاؤ پر لائحہ عمل دیں گے۔ تمام وزرا اس تناظر میں پالیسی اور اسباق پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرینگے۔ عالمی سطح کے مشہور، نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کورونا پر اپنے تجربات اور مشاھدات سے آگاہ کرینگے۔اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔