حکومت کا بینکنگ سیکٹر جزوی بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بینکنگ سیکٹر جزوی بند کرنے کا فیصلہ
حکومت کا بینکنگ سیکٹر جزوی بند کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال ہے اور اب بینکنگ سیکٹر کو بھی جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر بینکوں کی بیشتر برانچیں کل سے بند کی جا رہی ہیں اور بینکنگ سروسز اے ٹی ایم اور آن لائن تک محدود کر دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم مشینوں پر 24 گھنٹے کیش دستیاب رہے گا جبکہ آن لائن سروسز کے چارجز بھی ختم کر دئیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو لین دین کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو سکے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -