کورونا کے خلاف جنگ، امریکہ پاکستان کی مدد کو آگیا، بڑا اعلان کردیا

کورونا کے خلاف جنگ، امریکہ پاکستان کی مدد کو آگیا، بڑا اعلان کردیا
کورونا کے خلاف جنگ، امریکہ پاکستان کی مدد کو آگیا، بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جانز نےکہاہےکہ امریکاکورونا وائرس کےخلاف لڑائی میں پاکستان کےساتھ کھڑاہے،لیب اور کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پرکورونا وائرس سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا نے کورونا کے خلاف ہنگامی امداد کے لیے پاکستان کوترجیحی ملک میں رکھا ہے، لیب اور کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ پال جانز کاکہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کی درخواست پرفوری طور پرکوروناوائرس کے لیے ضروری سامان کی خریداری کا نظام وضع کیا ہے۔امریکی سفیر کاکہنا تھاکہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیرینہ شراکت دار ہیں اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) سے 100 سے زائد فارغ التحصیل پاکستانی گلگت بلتستان اور پنجاب میں کوروناکے معاملات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے لیے 18ملین ڈالرفراہم کییگئے جب کہ خیبرپختونخوا کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کررہے ہیں۔

پال جونز کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس پاکستان میں پاکستانی شہریوں سمیت امریکی شہریوں کو بھی متاثر کررہا ہے، پاکستان میں مقیم امریکیوں سے گذارش ہے کہ سمارٹ ٹریولرانرولمنٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ امریکی مشن میں ہم انفیکشن سے بچنے کے لیے محتاط اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے عملے میں سے کچھ عارضی طور پر اپنے وطن واپس منتقل ہو رہے ہیں جب کہ امریکی سفارتخانے کی خدمات ویب سائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ویزا اور امریکی شہری معاملات تک ہی محدود ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -