”اب تمہارے لئے بہت مشکل ہو جائے گی کیونکہ۔۔۔“ سابق آسٹریلین سپنر نے حیدر علی کو خبردار کر دیا

”اب تمہارے لئے بہت مشکل ہو جائے گی کیونکہ۔۔۔“ سابق آسٹریلین سپنر نے حیدر ...
”اب تمہارے لئے بہت مشکل ہو جائے گی کیونکہ۔۔۔“ سابق آسٹریلین سپنر نے حیدر علی کو خبردار کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی کو بابراعظم اور ویرات کوہلی کیساتھ موازنہ کئے جانے پر خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر علی نے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھکائی اور 9 میچز میں 29.87 کی اوسط کیساتھ 239 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 158.27 رہا۔ بریڈ ہوگ نے سوشل میڈیا پر ایک جواب کا جواب دیتے ہوئے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اس کیلئے انہیں باقاعدہ سٹریٹجی بنانا ہوگی تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے معیاری باﺅلرز ان کی ناکامیاں ظاہر نہ کر سکیں۔

بریڈ ہوگ نے کہا کہ ”حیدر علی کی طرح جب بھی کوئی اس طرح کی کارکردگی دکھاتا ہے تو ہم سب بہت خوش ہو جاتے ہیں۔ ان کے کیرئیر کا یہ بہترین آغاز ہے لیکن اب ان کیلئے مشکل ہو جائے گا اور ٹاپ کلاس باﺅلرز ان کی خامیاں ڈھونڈ کر عیاں کر دیں گے۔ وہ باﺅلرز کے منصوبوں کو کیسے ناکام بنائیں گے، یہی ایک چیز ہے جو بابراعظم اور ویرات کوہلی کو دنیا کے دیگر بلے بازوں سے منفرد کرتے ہیں۔ “

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update