جناح ہسپتال سے غائب ہونے والی کورونا وائرس کی مریضہ خاتون اس وقت کہاں ہے؟تفصیل جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

جناح ہسپتال سے غائب ہونے والی کورونا وائرس کی مریضہ خاتون اس وقت کہاں ...
جناح ہسپتال سے غائب ہونے والی کورونا وائرس کی مریضہ خاتون اس وقت کہاں ہے؟تفصیل جان کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہسپتال سے غائب ہونے والی کورونا وائرس میں مبتلا گلشن راوی کی رہائشی خاتون خود ہی سروسز ہسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کی رہائشی 22 سالہ خاتون نے پرائیویٹ لیبارٹری سے اپنا ٹیسٹ کروایا تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اسے علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غائب ہوگئی۔ کورونا وائرس کی کنفرم مریضہ کے غائب ہونے پر ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کے حکام میں کھلبلی مچ گئی تاہم خاتون کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے پر علم ہوا کہ وہ سروسز ہسپتال پہنچ گئی ہے جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں علاج کیلئے داخل کر لیا گیا۔ خاتون کا موقف ہے کہ جناح ہسپتال میں علاج سے مطمئن نہ ہونے پر سروسز ہسپتال چلی آئی ہوں۔

مزید : کورونا وائرس