پی ایس ایل6،112 کھلاڑیوں کی دوسری کورونا ویکسی نیشن آج ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 6 میں شامل مختلف کرکٹ ٹیموں کے 112 کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین کی دوسری خوراک آج لگائی جائے گی۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کھلاڑیوں کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک کراچی میں پی ایس ایل 6 کے جز وقتی خاتمے کے موقع پر لگائی گئی تھی اب کھلاڑیوں کو دوسری خوراک دی جارہی ہے۔
