یوم پاکستان پریڈ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ملی نعموں کی دھنوں سے ہوا
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) شکرپڑیاں گراونڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت اور ملی نعموں کی دھنوں سے کیا گیا۔ جمعرا ت کو شکرپڑیاں گراونڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے اسلام آباد میں پریڈ کا آغاز ہو اجس میں تینوں مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہوئے۔قومی ترانے کے بعد قرآنی آیات کی تلاوت کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ آرمی اسکول آف میوزک کے بینڈ نے ملی نعموں کی دھنیں پیش کیں۔ شکر پڑیاں کے پریڈ گرانڈ میں قومی علم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور 105 فیلڈ ریجمنٹ نے قومی علم کو سلامی دی۔
قرآن پاک
