پہلی ذمہ دار حکومت،دوسرا ذمہ دارچینی فروخت کرنیوالا مافیا
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے چینی بحران کی سب سے پہلی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اس کے بعد بحران کا ذمہ دار چینی فروخت کرنیوالا ما فیا ہے جس نے مارکیٹ سے چینی ہی غائب کردی ہے، اس سے قبل تو چینی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکی خبریں آتی تھیں مگر تبدیلی سر کا ر کے دور حکومت میں چینی مارکیٹ سے غا ئب ہونا شروع ہو گئی ہے،وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا حکومتوں کا کام عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء انکی دہلیز پر مہیا کرناہے، جب سے مو جو دہ حکومت وجود میں آئی ہے تب سے کوئی نہ کوئی بحران جنم لے رہے ہیں،پہلے قوم کو یہ بتایا گیا چینی گندم سکینڈل کی انکوائری ہو رہی ہے مگر رپورٹ قوم کے سامنے لائی گئی، نہ رپو ر ٹ میں ذمے دار ٹھہرائے گئے عناصر کیخلاف کوئی کاروائی کی گئی ورنہ آج مافیا کو اتنی جرات نہ ہوتی کہ وہ چینی کو مارکیٹ سے غائب کردیتا۔
فرید پراچہ
