کورونا کی تیسری لہر میں تیزی: ٹرینوں میں 70فیصد بکنگ کا حکم، بغیر ماسک سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا 

کورونا کی تیسری لہر میں تیزی: ٹرینوں میں 70فیصد بکنگ کا حکم، بغیر ماسک سفر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی)  ریلوے حکام نے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف70 فیصد بکنگ کے احکامات دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی، ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں بغیر ماسک سفر کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی نے ملک بھر میں ایک بار پھر کئی پابندیوں کا نفاذ کیا ہے اور کاروبار بھی رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
ٹرین بکنگ

مزید :

صفحہ آخر -