جامعہ اشرفیہ کے علماء کی صحافی کفیل احمد کی والدہ کی وفات پر تعزیت
لاہور (پ ر)ملک کے معروف صحافی کفیل احمد کی والدہ کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،نائب مہتمم مولانا احمد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ پرہیز گار اور نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
