بحرانوں کے خاتمہ کیلئے پرویزالٰہی بہترین چوائس ہیں،شیخ فیصل

بحرانوں کے خاتمہ کیلئے پرویزالٰہی بہترین چوائس ہیں،شیخ فیصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ق) لاہور شیخ فیصل حیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسائل اور مشکلات انتظامی اور معاشرتی بحرانی حالات کے خاتمے کیلئے چوہدری پرویز الہی بہترین چوائس ہیں۔ ماضی میں مسلم لیگ ن اور میاں شہباز شریف کے پنجاب میں فیمنزم کے مقابلے میں جب مسلم لیگ ق آئی تو صوبے کی حالت آن گراونڈ بہتر ہوئی۔ مسلم لیگ ق کا منشور اور نقطہ نظر عزت اور وقار کے ساتھ عام آدمی کے مسائل مشکلات کے حل کیلئے عملی جدوجہد ہے۔ سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ہر ملکی سیاسی بحران میں امید اور روشنی کا آخری دروازہ ثابت ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مخلص اتحادی جماعت کو وزیراعظم عمران خان پنجاب سونپ دیں تو صوبے کے حالات مہینوں اور ہفتوں میں بہتری اور سازگار حالات کی طرف آجائیں گے۔ عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی اور انفراسٹرکچر کے سنگین مسائل حل ہوجائیں گے۔