بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردے دیا،عظمیٰ بخاری کا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے بعد عثمان بزدار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ،عثمان بزدار نے پنجاب میں چھوٹی کٹھ پتلی کا رول اداکرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کا سسٹم تباہ کیا۔
عثمان بزدار نے سیاست میں انٹری کا آغاز ہی لوکل گورنمنٹ سسٹم کیا۔لیکن افسوس عثمان بزدار عمران نیازی کے دوکھے میں آگئے اور پنجاب کا بلدیاتی نظام تباہ کردیا۔پنجاب کے گیارہ کروڑ نے عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سالوں کیلئے منتخب کیا۔عمران نیازی نے اقتدار میں آتے ہی بلدیاتی حکومتیں پر شب خون مارا۔دنیا بھر میں گلی محلوں کے مسائل کا حل لوکل باڈی کے نمائندے ہی کرتے ہیں۔عمران نیازی امریکی اور یورپی نظام کی مثالیں دیتے نہیں تکھتے۔لیکن امریکہ اور یورپ میں لوکل باڈی کے نمائندے ہی اصل طاقت کا محور اور عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔پنجاب میں بلدیاتی ادارے کی تباہی کے بعد اڑھائی سالوں میں گلی یا گڑ کا ڈکن تک نیا نہیں لگایا گیا۔شام ہوتے ہیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں۔اس لیے آج ہر گلی اور محلوں سے لوگ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔
