گلوکار شجاعت علی خان کی نئے ویڈیو کی مقبولیت

گلوکار شجاعت علی خان کی نئے ویڈیو کی مقبولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شام چوراسی گھرانے کے ورسٹائل گلوکارکے نئے ویڈیو گانے نے بھارت سمیت دنیا بھرمیں دھوم مچادی،”دردوانہ جانا”کے ٹائٹل کے ساتھ شجاعت علی خاں کیاس ویڈیوگانے کوبھارت کی معروف کمپنی صوفی سکورنے ریلیزکیا اورسوشل میڈیا پربھی ویڈیوکومحض چند دنوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا اورپسند کیا ہے شجاعت علی خاں کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے اس ویڈیوکوسب سے پہلے استاد سلامت علی خاں نے گایا تھا جسے ٹھمری دادرا سے متاثرہوکربالکل نئے اورمنفرد اندازمیں کمپوزکیا گیا ہے۔ گلوکار گانے کی کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہیں اور مزید اچھا کام کرنے کے عزم کااظہار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -