پی پی ایس سی سکینڈل، ملزمان کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں خارج
لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے پی پی ایس سی کے پیپر لیک کے سکینڈل میں ملوث ملزموں فہد علی اور فرقان کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں خارج کردیں،اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج صہیب احمد رومی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان تفتیش میں قصور وار ثابت ہوئے ہیں،ملزمان نے پیپر لیک کئے اور امیدواروں سے رقم موصول کی،ملزمان لیک شدہ پیپروں کی امیدواروں کو تیاری کرواتے ملزمان امیدواروں کو پیپر کی یقین دہانی کرواتے ملزمان کے خلاف ٹھوس شوائد اکھٹے کرلئے گئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ ان کی ضمانتیں منظور کی جائیں،عدالت نے وکلاء کی بحث اور تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
پی پی ایس سی سکینڈل
