سیشن عدالت کے احاطہ سے شفیق آباد کی خاتون شراب سمیت گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سیشن عدالت سے خاتون شراب سمیت گرفتار، ملزمہ بینا ججز گیٹ سے شراب لے کر داخل ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کولڈ ڈرنک کی بوتل میں شراب بھری ہوئی تھی، لیڈی پولیس نے شراب سمیت خاتون کو گرفتار کیا۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ ملزم کیلئے شراب لائی، اس کا ساتھی ملزم شراب پیتا ہے۔ اس نے کہا تھا تھوڑی سی لے آنا چھپ کر پی لوں گا۔ پولیس کے مطابق خاتون شفیق آباد کی رہائشی ہے جبکہ ملزمہ کا ساتھی پیشی پر آیا تھا۔ ملزمہ کو تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خاتون شراب
