پی پی ایس سی سکینڈل، مرکزی ملزم عثمان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل کے مرکزی ملزم عثمان کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، ملزم کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام ملزم سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ر وپوش ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل میں ملوث ملزم عثمان کو جیو ٹیگنگ کے ذریعے گرفتار کر لیا ینٹی کرپشن حکام کے مطابق سکینڈل کے باقی ملزم پہلے ہی جیل میں ہیں۔ ملزم عثمان،وقار اور غضنفر کے ساتھ مل کر پیپرز لیک کرتا تھا۔ ملزمان گینگ کی صورت میں کام کر رہے تھے۔ امیدواروں سے پیسوں کی ڈیلنگ بھی ملزمان مل کر کرتے جو بعد میں برابر تقسیم ہو جاتے۔ اینٹی کرپشن حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم عثمان پیپر لیک گینگ کا سرغنہ ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
اینٹی کرپشن
