کریم پارک،شیخ اکرام الٰہی کی وفد کے ہمراہ پولیس افسران سے ملاقا ت،امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ شفیق آباد میں پی پی 150تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی تاجر اتحاد کریم پارک لاہور کے نائب صدر شیخ اکرام الٰہی کی قیادت میں سید عامر شاہ،شہباز خرم،محمد کرامت،حاجی منظور نے ایس ایچ او شفیق آباد مسعود گجر اور ڈی ایس پی افتخار رسول سے امن و امان کی صورتحال پر ملاقا ت کی۔اس موقع پر شیخ اکرا م الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن طور پر پولیس اور عوام کے مابین امن کی فضاء قائم کرنے کیلئے آپ کے ساتھ ہیں۔
کیونکہ کورونا وباء کے دوران امن کی فضاء اور ایس او پیز پر عمل سب سے پہلا کام ہے اگر لوگوں نے اس پر عمل کیا تو بہت جلد ہم اپنے حلقے میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پا سکیں گے۔اس موقع پر ایس ایچ او شفیق آباد مسعود گجر نے یقین دہانی کروائی کہ جہاں تک ممکن ہو سکا لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
