ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل‘ معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ ڈاکٹر افضل

ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل‘ معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ ڈاکٹر افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے احسان الحق چوہدری، عثمان ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایم پی اے ڈاکٹر محمد افضل(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
 نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں اور ترقیاتی کاموں کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ این اے 170میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام اور نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 154ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور 417ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 289ملین روپے سے زائد فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں اور 79سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔این اے 172 میں پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول پروگرام III، نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 409ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور 1446ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اب تک 988ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال جا چکے ہیں اور 121ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جبکہ بقایا ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اسی طرح پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام (SAP-I, SAP-II)کے تحت 68ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور 142ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے جن میں سے اب تک 94ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں اور 27سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔این اے 174میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کا پروگرام (SAP-I, SAP-II, SAP-III)اور نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 309ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور 292ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے 263ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں اور 133ترقیاتی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ بقایا ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
ڈاکٹر افضل