وزیر اعلیٰ کا متوقع دورہ ڈیرہ کمشنر کی  زیر صدات اجلاس‘ انتظامات فائنل 

وزیر اعلیٰ کا متوقع دورہ ڈیرہ کمشنر کی  زیر صدات اجلاس‘ انتظامات فائنل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جلد ڈی جی خان کا دورہ متوقع ہے کمشنر ڈیرہ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کا اجلاس طلب کرکے دورہ کے ہنگامی بنیادوں پر تیاری کے احکامات جاری کردئیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور محکموں کے سربراہان شریک تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اضلاع کے دوروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے وہ جلد ڈیرہ غازی خان کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ضلع  میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  و سنگ بنیاد رکھیں گے افسران وزیر اعلی کے دورہ کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈی جی خان،تونسہ،کوہ سلیمان اور دیگر مقامات پر جاسکتے ہیں مراکز صحت اور دیگر سرکاری اداروں کا دورہ کیا جائیگاکمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی کے دورہ پر افتتاح کیلئے ای خدمت مرکز،آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ، بی ایم پی سرائے، تزئین شدہ پارکس،پناہ گاہ تونسہ، ریسٹ ہاؤس تونسہ،بارڈر ملٹری پولیس کے تھانے،ریسکیو 1122 کی عمارتوں،روڈز اور دیگر منصوبوں پر تیاریاں جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولیٹکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک، ڈی جی،پی ایچ اے سید تنویر مرتضے ٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر موجود تھے۔
اجلاس