اساتذہ کا لاہور میں جاری دھرنا شرکت کیلئے قافلوں کی آمد جاری

اساتذہ کا لاہور میں جاری دھرنا شرکت کیلئے قافلوں کی آمد جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس(اگیگا)کی سرپرستی میں پنجاب کی مختلف تنظیموں (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 کا اپنے مطالبات کے حق میں لاہور سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا پانچویں روز میں داخل اساتذہ کا مطالبات تسلیم نہ کرنے تک دھرنا جاری پنجاب بھر سے مزید درجنوں قافلے لاہور کیلئے روانہ حکومت پنجاب نے تنخواں میں اضافے کے وعدے کو پورا نہ کرکے اساتذہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر حکوت کا اساتذہ پر یہ ظلم وستم اور ناروا سلوک قابل مذمت حرکت ہے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا معاشی قتل حکومت کے فیل ہونے کامنہ بولتا ثبوت ہے پنجاب کے سینکڑوں اساتذہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے لاہور سول سیکرٹریٹ کے باہر سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت وقت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی بڑے بڑے عہدوں پر فائز اساتذہ کا معاشی قتل کرنے والے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر (پیکٹ)عمران ڈھلوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اساتذہ کی تنخواہیں فوری طور پر بڑھائیں پچیس فیصد ڈسپیریٹی الانس پی پی ایس کے بغیر مستقلی کمپیوٹر الانس ایک ای اوز اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کیا جائے جوکہ اساتذہ کا حق ہے۔آج پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیمیں جس طرح سراپا احتجاج ہیں یہ بات حکومت وقت کیلئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں شریک اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں حکومت وقت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے جس طرح پنجاب بھر کے اساتذہ یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ ایک نئی مثال قائم ہوچکی ہے ہم  اپنے تمام مطالبات تسلیم کروا کر دم لیں گے۔
قافلے