قرآن سے دوری کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں، مولانا عطااللہ شاہ ثالث بخاری
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات اور(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
رشدوہدایت کا منبع و مرکز ہے،اور قرآن مجید واحد کتاب ہے جو کلام الہی ہے،قرآن مجید سے دوری کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں،آج ضرورت اس بات کی ہے قرآن مجید سے اپنا تعلق مظبوط کریں اور قرآن سے وابستہ ہو جائیں،قرآن مجید کا حفظ کرنا یقینا ایک عظیم سعادت ہے،اقرا صوت القرآن کی انتظامیہ نے دینی وعصری علوم ایک ساتھ شروع کرکے ایک مستحن اقدام اٹھایا ہے جس پر چیئرمین ادارہ حافظ عاصم خان مبارک کے مستحق ہیں ان خیالات کااظہار کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید عطااللہ شاہ ثالث بخاری،پاکستان علما کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبدالکریم ندیم، مجلس احرار اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ حجازی مفتی محمد معاویہ، مولانا زاہد مسعود نعمانی،قاری شاہد بلوچ،حافظ محمد سعد نے اقرا صوت القرآن کے زیراہتمام فضیلت قر آن کانفرنس بسلسلہ دستابندی حفاظ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا بچے قوم کا معمار ہیں عہد حاضر کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے دینی وعصری علوم ایک ساتھ دینا وقت کا تقاضا ہے،جو نو نہلان وطن کے کردار آبیاری کررہے ہیں اور ملک و ملت سے محبت کا جذبہ پیدا کررہے ہیں ایسے اداروں کی اشد ضرورت ہے جو دینی و دنیاوی تعلیم ایک ساتھ دیں تاکہ ایسے اداروں سے پڑھنے والا بچہ ایک بہترین انجینئر، ڈاکٹر اور سائنس دان بننے کے ساتھ ایک بہترین مسلمان بھی بنے، حافظ سعداللہ ندیم نے نعت رسول پیش کی اس موقع پر اقرا صوت القرآن سے حفظ قرآن مکمل کرنے 15 طلبا کی تقریب میں موجود مہمان شخصیات مولانا سید عطااللہ شاہ ثالث بخاری،مولانا عبد الکریم ندیم، چیئرمین ادارہ حافظ عاصم خان،پرنسپل محمد عبداللہ حجازی، مولانا غلام اکبر،حافظ محمد اشرف،قاری شاہد بلوچ،حافظ محمد سعد نے دستار بندی کرائی اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
دوری
