نشتر‘ کرونا سے مزید 2افراد جاں بحق‘متعدد میں وائرس کی تصدیق

نشتر‘ کرونا سے مزید 2افراد جاں بحق‘متعدد میں وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،شاہ جمال، ڈیرہ(وقائع نگار، نمائندہ پا کستا ن،سٹی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 02 مزید مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 480ہو گئی زیر علاج مزید 10مریضوں میں کورونا کی تصدیق زیر علاج کورونا کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
مریضوں کی تعداد 65 ہو گئی،23مریضوں کی حالت تشویشناک،04 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری شبہ میں 34 مریض زیر علاج، تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 85 سالہ سعیدہ فیروز اور لیہ کے 50 سالہ عارف علی نے گزشتہ روز دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے 25مارچ2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 480ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 65ہو گئی ہے جن میں سے 38مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 04 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 34 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 720فراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 722 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادھر گورنمنٹ پرائمری سکول پتی سکھانی کے ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو۔شاہجمال کے نواحی علاقہ میں بھی پہلا کرونا کیس سامنے آگیا گورنمنٹ پرائمری سکول پتی سکھانی کے  ٹیچر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں سربمہر کردیں،دکانداروں کو دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔تاجر تنظیمیں اپنی اور دوسروں کی جانوں کا خیال رکھنے کیلئے  ایس او پیز پرعمل کرائیں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے پرائمری سکول محمد آباد کا بھی دورہ کیا۔
کرونا