حکومت نے صوابی میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا:ثمر ہارون
صوابی(بیورورپورٹ)اے این پی خیبر پختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ آج کل عالمی سطح پر جنگیں توپوں اور بندوقوں سے نہیں لڑی جا تی بلکہ آج میڈیا کا دور دورہ ہے اسلئے اے این پی کے ہر کارکن کو میڈیا اور خاص کر سوشل میڈیا سے روشناس ہونا چاہئے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی صدر حاجی آمان اللہ خان کے حجرہ واقع کرنل شیر کلے میں میڈیا کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے صوبائی سیکرٹری مالیات مختیار خان ایڈوکیٹ کے علاوہ ضلعی صدر حاجی آمان اللہ خان اور جنرل سیکرٹری نوابزادہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ثمر ہارون بلور کو پختون خواتین کی روایتی چادر (چیل) بھی پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اس دور میں آج سب احتجاج ٹویٹر اور فیس بک پر جاری ہے میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر ساری دنیا کی نظریں ٹویٹر اور فیس بک پر لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ صوابی باچا خان بابا کا دوسرا گھر ہے اور یہ آج مجھے یہاں آکر ثابت ہو گیا کہ واقعی صوابی باچا خان بابا کا دوسرا گھر ہے یہاں کے پختون انتہائی مہمان نواز ہے جس کا تذکرہ میری آنے سے قبل حاجی غلام محمد بلور نے کیا تھا۔ صوابی کے خدائی خدمت گاروں اور کارکنوں نے ہر دور میں چلائی جانے والی تحریک میں اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی اے این پی کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی گڑھ رہے گا۔ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو پختون قوم کے حقوق کے حصول کے لئے عملی جنگ لڑ رہی ہے اس موقع پر صوبائی تر جمان مختیار خان ایڈوکیٹ نے پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہر اضلاع میں ا ے این پی کا فوکس میڈیا اور سوشل میڈیا ہے انہوں نے کہا کہ 9واں سال شروع ہونے کو ہے لیکن پی ٹی آئی نے اب تک خیبر پختونخوا بلکہ صرف ضلع صوابی میں کوئی بھی میگا پراجیکٹ نہیں لا سکا پرانے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہے اور عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دے رہے ہیں۔مستقبل میں اپنی شکست نظر آنے پر پی ٹی آئی حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے علاوہ آنے والے عام انتخابات میں بھی اے این پی بھاری اکثریت سے عوامی مینڈیٹ حاصل کرئے گی۔ اور خیبر پختونخوا کے پختون انتخابات میں پی ٹی آئی کے بد ترین کرپٹ حکومت کو شکست سے دوچار کرینگے۔کیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے صرف اور صرف ملک کے غریب عوام کو ٹارگٹ بنایا ہواہے جس کے نتیجے میں بد ترین مہنگائی، بے روزگاری، لا قانونیت اور بد امنی عروج پر ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عملاً اس ملک کی ناکام ترین حکومت ثابت ہو چکی ہے ملک کے عوام اس ناکام حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
