فریال تالپور سے ضلع بدین کی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات 

  فریال تالپور سے ضلع بدین کی مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ضلع بدین کی مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پی ایس72اور این اے 230 سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اورپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیت کرنے والوں میں سابق یوسی چیئرمین محمد یعقوب سومرو اور سابق یو سی چیئرمین چوہدری اسلم کمبوہ شامل ہیں۔اس موقع پرعلاقے کے معززین پٹیل عثمان سومرو، چودہری محمد اسلم، پگارہ عثمان پنہور اور اکبر پنہور نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی میر منور تالپور،میر غلام علی تالپور،تاج محمد ملاح اور میر وقار تالپور بھی موجود تھے۔فریال تالپور نے شمولیت کرنے والی شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے، جو ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے۔ملک کو درپیش بحرانوں سے فقط پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے، آئندہ الیکشن کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی