نئے پولیس کمانڈر سے بہترین نتائج کی توقع ہے‘ظفراقبال
ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان سے گزشتہ روز نئے تعینات سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے انکے آفس میں ملاقات(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
کی اس موقع پر ظفر اقبال اعوان نے منیر مسعود مارتھ کی ملتان تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔نئے پولیس کمانڈر سے بہترین نتائج کی توقع ہے ہر ممکن معاونت فراہم کرینگے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ملتان پولیس کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر منیر مسعود مارتھ نے کہاکہ اولیا کرام کی دھرتی کے عوام کو ریلیف دینے کا عزم لیکر کمانڈ سنبھالی ہے۔سی پی او نے کہاکہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے تھانے کی سطح پر اصلاحات کی جائیں گی۔ دریں اثناء ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ظفر اقبال اعوان نے انسپکٹر رینک تک اہکاروں اور افسران کی محکمانہ سزاں پر اپیلوں کی سماعت کی۔اردل روم میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت اور ایس پی لیگل جاوید اقبال بھی شریک تھے۔اردل روم میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی کارکردگی میں اضافے کیلئے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کسی بھی سطح پر اختیارات کا غلط استعمال اور انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے وردی پہننے کے حقدار نہیں ہیں انکو ہر صورت نشان عبرت بنایا جائے گا۔
ظفر اقبال
