موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے‘ محمد افضل گل
حاصل پور(نمائندہ پاکستان) حاصل پور ایم پی اے محمد افضل گل نے کہاکہ مہنگائی کی موجودہ صورت حال نے متوسط غریب طبقے کا کچومر نکال دیا لوگوں کے چولھے بجھ چکے ہیں بھوک کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں تجاوزات کے نام پر غریب لوگوں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
کو بے گھر کیا جارہا ہے حکومت نے تو لوگوں کو گھر دینے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن اس کے برعکس کام ہو رہا ہے تبدیلی کے نعرے کا سبز باغ دکھا کر عوام کو غربت بھوک افلاس مہنگائی بے روزگاری کے کنویں میں دھکیل دیا گیا ہے موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہو گا ایم پی اے محمد افضل گل کا مزید یہ بھی کہنا ہے کے ہمارے دور میں ترقیاتی کاموں کی رفتار بہت زیادہ تھی غریب عوام خوش حال تھی اس حکومت نے تو غریب عوام کی دو ٹائم کی روٹی بھی چھین لی ہے ایم پی اے محمد افضل گل کے ساتھ سینئر رہنما مسلم لیگ ن ملک رشید کھچی سٹی صدر یوتھ تنویر پراچہ عاقب.نمبردار ندیم بسرا اعجاز احمد بھی موجود تھے۔
محمد افضل گل
