داماد کے ہاتھوں ساس قتل، ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق
ترنڈہ محمدپناہ،کچا کھوہ،کوٹ ادو(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)بیوی کے طلاق مانگنے پر شوہر نے ساس بیوی اور بیٹی کو گولیاں مار دی اور سالی کو سر میں اینٹ مار کر زخمی کر دیا گولی سر میں لگنے سے ساس موقع پر جانبحق 4افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل.تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقہ ٹھل حمزہ میں طلاق مانگنے پر شوہر نے غصے میں آ کر بیوی سمیت 3افراد کو گولیاں مار کر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
زخمی کر دیا گولی سر میں لگنے سے 60 سالہ ساس روقیہ بی بی موقع پر جاں بحق جب کے بیوی سجیلہ 6سالہ بیٹی ماہین شدید زخمی اور سالی خورشید بی بی کو سر میں اینٹ مار کر شدید زخمی کر دیا قاتل اصغر دھاندو گولیاں مار کر بھاگ رہا تھا تو محلہ داروں نے اسے بھی اینٹیں مار کر شدید زخمی کر دیا بیوی بیٹی سالی اور شوہر اصغر دھاندو کو تشویشناک حالت میں شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ڈی ایس پی لیاقت پور دستگیر خان لنگاہ سمیت مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کاروائی شروح کر دی۔جبکہ چک نمبر 16 نو آر کی رہائشی سمیرا بی بی زوجہ قیصر جو کہ کھریلو کام کے سلسلے میں کچاکھوہ شہر جا رہی تھی کہ حسینی چوک پر روڈ کراس کرتے ہوئے ڈالے کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ورثا نے موقع پر پہنچ کر حکم ربی قرار دیتے ہوئے معاف کر دیا مرحومہ کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔یاد رہے مرحومہ چار بچوں کی ماں تھی پولیس نے ضروری کاروائی کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کر دی دوسرا وقوعہ میں کچاکھوہ تبلیغی جماعت کے امیر عصمت اللہ روڈ کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکرسے شدید زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے ٹانگ ٹوٹ گئی زخمی کو 1122نے بروقت فسٹ ایڈ کے بعد آر ایچ سی کچاکھوہ منتقل کر دیاگیا۔دریں اثناء تھانہ سناواں کے علاقہ سلطان کالونی کا رہائشی نوجوان محمد ارشد آرائیں گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار سلطان کالونی سے اپنے گھر ہیڈ 26 جا رہا تھا کہ الحافظ پٹرولیم ہائیکو پمپ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نمبری 94 84 جو کہ مظفرگڑھ سے میانوالی جا رہا تھا نے زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ارشد آرائیں پختہ سڑک پر گر گیا اور شدید چوٹوں کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا نامعلوم ٹرالرڈرائیورٹرالر سمیت موقع سے فرار ہوگیا، پولیس سنانواں نے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
حادثات
