نشتر ہسپتال کے تمام وارڈز میں   ادویات اور انجکشن کی فراہمی ممکن  بنائی جا رہی ہے‘ ڈاکٹر سجاد مسعود 

نشتر ہسپتال کے تمام وارڈز میں   ادویات اور انجکشن کی فراہمی ممکن  بنائی جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر سجاد مسعود کے مطابق سوشل میڈیا پر نشتر ہسپتال میں ادویات کی قلت کے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 تاثر کی تردید کی ہے۔ اور بتایا ہے کہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کی خصوصی کاوشوں کے باعث ادویات کی قلت پر مکمل قابو پایا جا چکا ہے اس وقت نشتر ہسپتال کے تمام وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو تمام تر ادویات اور انجکشن کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، البتہ مسائل وہاں ہوتے ہیں جب مریض کو ڈسچارج کیا جاتا تو جو ادویات تجویز کی جاتی ہیں مریض اور لواحقین وہ ادویات بھی ہسپتال انتظامیہ سے ڈیمانڈ  کرتے ہیں جو کہ فراہم کرنا ناممکن ہے حکومت پنجاب کی خصوصی دلچسپی کے باعث ادویات کی قلت کو دور کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فارمیسی سے رپورٹ طلب کی جا رہی ہے،جبکہ دوسری جانب آوٹ ڈور میں اکثر ادویات جو مریضوں کو تجویز کی جاتی ہیں وہ برانڈ کے نام سے تجویز ہوتی ہیں جبکہ انہی ادویات کے متبادل سالٹ میں ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات دستیاب ہوتی ہیں تاہم مریض مخصوص برانڈ کی ادویات طلب کرتے ہیں جو نہ ملنے پر وہ باہر سے خریداری کرتے ہیں تاہم اس معاملے پر بھی انتظامیہ روزانہ ہنگامی میٹنگ کر رہی ہے جبکہ ایمرجنسی سمیت ان ڈور میں تمام تر ادویات کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے جبکہ انسولین کی فراہمی بھی جاری ہے۔
فراہمی