تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کیساتھ کھولا جائے،پختون ایس ایف 

تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کیساتھ کھولا جائے،پختون ایس ایف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں کی بندش کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے تعلیمی اداروں کو جلد از جلد ایس او پیز کیساتھ کھول دیا جائے بصورت دیگر صوبہ گیر احتجاج شروع کرینگے فیڈریشن صدر عثمان خان اور جنرل سیکٹری ملک حسنین کے مطابق طلباء وطالبات  سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے بعد اب دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ انتہائی قابلِ تشویش ہے جسکو مسترد کرتے ہے جبکہ ان لائن تعلیمی نظام کو بھی مسترد کرتے ہے  انہوں نے کہا کہ حکومت طلباء و طالبات  کے مستقبل  سے کھیلنا بند کریں،حکومت کے پاس تعلیم کے حوالے سے کوئی پلان موجود نہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے پچاس فیصد فیس معاف کیا جائے اور تعلیمی اداروں کو جلد از جلد ایس او پیز کیساتھ کھول دیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرینگے