معذور افراد کو سلائی مشینیں اور  سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے،محمد خالد ڈی سی اورکزئی

معذور افراد کو سلائی مشینیں اور  سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے،محمد خالد ڈی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)معذور افراد کو سلائی مشینیں اور سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے جبکہ معذوروں کے کوٹے میں ضلع اورکزئی کے معذوروں کو نوکریاں اور ماہانہ وظیفہ بھی مقررکیاجائیگا۔اس وقت محکمہ سماجی بہبود اورکزئی کے پاس 1280معذور افراد رجسٹرڈ ہیں۔حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ معذور افراد کیلئے اورکزئی میں خصوصی سکول کھول دیاجائے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ضلع اورکزئی میں معذور افرادکو مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جائے۔ غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے معذور افراد کو تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی فراہم کی جائیگی۔ معذور افراد ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو مزید قیمتی فرد بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد نے لوئر اورکزئی کلایہ میں پہلی بار معذور افراد کیلئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی ا و نثار احمد خان، اے ڈی سی نعیم اللہ، اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ،ایم ایس مشتی میلہ ہسپتال اصغر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو امتیاز علی شاہ، سوشل ویلفئیرآفیسر عبدالہادی کے علاوہ معذور افراد، علاقہ کے مشران اور دیگر انتظامی افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران معذور افراد نے ان کو درپیش مسائل و مشکلات ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے اور کہاکہ ہم کو کاروبار اور معاشرے میں با عزت زندگی گزارنے کیلئے خصوصی فنڈ  کے فراہمی کے ساتھ ساتھ نوکری اور وظیفہ دیاجائے۔معذور افراد کیلئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خالد نے کہاکہ صوبائی حکومت اور ہماری کوشش ہے کہ معذور افراد کو معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کیلئے اور ہر قسم کے بوجھ کو خود اٹھانے کیلئے ان کو سلائی مشینیں اور سولر سسٹم فراہم کریں۔ معذور افراد کے کوٹے میں سرکاری نوکریاں دیں اور محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے معذور افراد کو وظیفہ دیاجائیگا۔ معذور افراد کی تعلیم کیلئے خصوصی سکول بنایاجائیگا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال اورکزئی میں معذور افراد کو فری علاج کی سہولت دی جائیگی۔غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے معذور افراد کو فنی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ کاروبار کیلئے مالی معاونت بھی دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد کی ضروریات اور ان کے مسائل و مشکلات معلوم کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی۔ ہماری کوشش ہے کہ معذار افراد کو معاشرے کا باعزت حصہ اور قیمتی فرد بنائیں تاکہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنیں اور اپنے ضروریات زندگی خود پورا کرسکیں۔اس موقع پر 50معذور افراد میں ویل چئیرز اور دیگر سامان بھی تقسیم