(ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز بھی کورونا وائرس میں مبتلا
نارووال (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دانیال عزیز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، دانیال عزیز کو کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیاہے۔دانیال عزیز مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ عالمی وباکورونا سے ملک کی دیگر سیاسی شخصیات بھی متاثر ہوئی ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد مثبت کیسز کی شرح 10 سے تجاوز کرگئی ہے۔