شہبازشریف نے آخر کار ضمانت حاصل کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواست میں نیب کو فریق بنایاہے اور موقف اختیار کیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں ، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے اور نیب نے کوئی ریکوری بھی نہیں کرنی ہے ، منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکاہے اور ٹرائل جاری ہے ، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا اس لیے عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔
