پاکپتن میں دو بہنوں کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی

پاکپتن (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے سبزہ زار کی رہائشی دو بہنوں کے ساتھ عارف والا کے نواحی گاوں میں جنسی زیادتی کا ہولناک واقعہ پیش آیاہے ، دوافراد دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈیرے سے فرارہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے علاقے ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب دوبہنوں کو نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبزہ زار لاہور کی رہائشی چار لڑکیاں کار پر عارفوالا آرہی تھیں کہ ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب کار سوار مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، ملزمان اسلحہ کے زور پر انہیں چک 153 ای بی میں ایک خالی ڈیرہ پر لے گئے اور دو لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ان کے ساتھ سفر کرنے والی دیگر دو لڑکیوں کو ڈیرے کے باہر بٹھائے رکھا، جبکہ ملزمان زیادتی کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ صدر نے شہری محمد آصف سکنہ گلشن وہاب کی جانب سے اطلاع ملنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔