ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 60کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے 60کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے قرض میں مد میں ملنے والی رقم کورونا سے متاثر معیشت کو سہارا دینے کیلئے استعمال ہوگی۔ ورلڈ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں خاندان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، رقم غربت میں کمی کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔
