کترینہ کیف نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

کترینہ کیف نے فٹ رہنے کا راز بتادیا
کترینہ کیف نے فٹ رہنے کا راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ و ماڈل کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتادیا ہے۔

کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کے ان بڑے ستاروں میں ہوتا ہے جو اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خاص خیال رکھتے ہیں اور ہمیشہ فٹ رہتے ہیں۔

باربی ڈول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ورزش کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں فٹنس کے راز سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ اچھی غذا کھائیں، نیند پوری کریں اور ورزش کریں اور اس عمل کو دہراتے رہیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


کترینہ کیف اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے ٹریننگ سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شئیر کرتی رہتی ہیں، اس کے علاوہ اپنے بیشتر انٹرویوز میں بھی اداکارہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر زور دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

کترینہ کیف اپنے منفرد انداز اور بہترین فیشن سینس کے سبب لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -