اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریض گواہی دینے پہنچ گیا ، پتا کس طرح چلا؟ کھلبلی مچ گئی 

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریض گواہی دینے پہنچ ...
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریض گواہی دینے پہنچ گیا ، پتا کس طرح چلا؟ کھلبلی مچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گواہی دینے کیلئے پہنچ گیا ، کمرہ عدالت میں انکشاف کے بعد کھلبلی مچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مضاربہ سکینڈل کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کورونا ہے اس لیے میرا بیان جلدی ریکارڈ کر ا لیں ، بس اتنا کہنے کی دیر تھی کہ احتساب عدالت نمبر دو کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا اور کورونا سے بچاﺅ کیلئے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر سپرے کیا گیا ، اس موقع پر کورونا متاثر نیب کے گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا گیا۔

مزید :

قومی -