لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن )کے صدرمیاں شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کیلئے دائر کی جانے والی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرد ی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ29مارچ کو سماعت کرے گا۔

صدر مسلم لیگ(ن) نے اپنے وکیل امجد پرویز کے توسط سے ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں شہباز شریف نے موقف اپنا یا تھا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکاہے اور ٹرائل جاری ہے ، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا اس لیے عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -