اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب
 اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئےہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک تقریب میں شرکت بھی کی ہے۔

رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں معروف اداکار کو اپنی بہن کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،ردھما نے تصویرکے کیپشن میں لکھا کہ” ہمیشہ ہم پر نظر رکھیے، ہم آپ کو یاد کرتے ہیں“۔

واضح رہے کہ رواں ماہ رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق ان کی والدہ نیتو کپور کی جانب سے سوشل میڈ یا پر کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -