سینیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر یوسف رضا گیلانی سے صحافی نے جیت کا فارمولا پوچھا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے ہیں اور انہیں 30 سینیٹر ز کی حمایت حاصل ہوئی تاہم جب صحافی نے ان سے جیت کا فارمولا پوچھا تو انہوں نے شیریں رحمان کو آگے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نے سید یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا کہ آپ کو کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے ؟ اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ شیریں رحمان بتائیں گی انہوں نے مجھے یہاں بلا لیا ہے ، مجھے تو پتا نہیں ۔“ شیریں رحمان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 21 پی پی ، دو اے این پی ، ایک جماعت اسلامی ، دو ہمارے فاٹا سے ممبر ہیں اور دلاور خان کے نئے بننے والے گروپ کے چار سینیٹرز نے ہماری حمایت کی ہے ۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اعظم نذیر تارڑ صرف 21 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں کیونکہ جمعیت علماءاسلام کے پانچ سینیٹرز نے درخواست پر دستخط ہی نہیں کیے ۔
Yousuf Raza Gilani asks Sherry Rehman to answer the winning formula pic.twitter.com/MHNSFaNqSa
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 26, 2021
